Thursday, May 9, 2024

ہٹلرمودی ہوش کرو، واشنگٹن اور ہیوسٹن میں مودی کے خلاف احتجاج

ہٹلرمودی ہوش کرو، واشنگٹن اور ہیوسٹن میں مودی کے خلاف احتجاج
September 23, 2019

ہیوسٹن (92 نیوز) ہٹلرمودی ہوش کرو، واشنگٹن اور ہیوسٹن میں مودی کے خلاف احتجاج کیا گیا، بھارتی وزیر اعظم کے امریکی شہر ہیوسٹن میں جلسہ کے دوران فضائیں ”مودی واپس جائو “ کے نعروں سے گونج اٹھیں، واشنگٹن میں کشمیریوں پر مظالم کی داستان سناتا ٹرک توجہ کا مرکزبن گیا۔

امریکا میں موجود سکھ کمیونٹی کی مودی واپس جائو مہم چھا گئی، ہیوسٹن میں وزیراعظم مودی کے جلسے کے دوران بھارت مخالف احتجاج سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سکھ کمیونٹی کے علاوہ پاکستانی اور کشمیری بھی شریک ہوئے، جو امریکا بھر سے ہیوسٹن پہنچے تھے، اس احتجاج میں بڑے بڑے ٹرکوں کی ریلی بھی شامل تھی، جن پر مودی مخالف بینرز آویزاں تھے۔

احتجاج کا یہ رنگ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی چھایا نظر آیا،جہاں شاہراہوں پر گھومتا انسانی حقوق کی تنظیم کا ایک ٹرک سب کی توجہ کا مرکز بنا، اس پر نصب سکرین پر کشمیری عوام کے حق میں پیغامات درج تھے۔

نیویارک میں آل پارٹرز کانفرنس سے خطاب میں نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان کے خطاب کے بعد کشمیرکی تحریک زور پکڑے گی۔

ادھر جنیوا میں بھی بھارتی اقلیتی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے، گجرات کے قصائی کا اقوام متحدہ میں جانا ایک سوالیہ نشان ہے۔

امریکا میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نریندر مودی کے خلاف مظاہروں میں انسانی حقوق کی معروف تنظیمیں بھی شامل ہیں۔