Monday, May 6, 2024

ہٹ اینڈرن کیس میں پانچ سال کی سزاپانےوالےدبنگ خان عبوری ضانت کے خاتمے کے بعد کل دوبارہ عدالت میں پیش ہونگے

ہٹ اینڈرن کیس میں پانچ سال کی سزاپانےوالےدبنگ خان عبوری ضانت کے خاتمے کے بعد کل دوبارہ عدالت میں پیش ہونگے
May 7, 2015
ممبئی (ویب ڈٰیسک)ممبئی ہٹ اینڈ رن کیس میں پانچ سال کی سزا پانے والے بالی ووڈ کے دبنگ خان دو روز کی عبوری ضمانت پر ہیں،مگر کل دوبارہ عدالت جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی کی عدالت کی جانب سے  اداکار سلمان خان کو غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنانے کے چند گھنٹوں بعد ہی اداکار کو جمعے تک کی عبوری ضمانت مل گئی تھی ۔ واضح رہے کہ ممبئی  ہائیکورٹ میں سلمان کی اپیل کی سماعت کل ہوگی جبکہ سلمان خان کی فلمیں بج رنگی بھائی جان،نوانٹری میں انٹری ،شدہی اورپریم رتن دھان پائیوکی شوٹنگز آخری مراحل میں ہیں۔ فلم پنڈتوں کے مطابق اگر دبنگ خان  جیل کی سلاخوں کے پیچھے گئے تو فلم سازوں  کے دوسوکروڑسے زائد بھارتی روپے داؤپر لگ جائیں گے