Friday, March 29, 2024

  ہٹ اینڈ رن کیس : سلمان خان کی ضمانت کے خلاف درخواست مسترد

   ہٹ اینڈ رن کیس : سلمان خان کی ضمانت کے خلاف درخواست مسترد
December 4, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے ہٹ اینڈ رن کیس میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ضمانت کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکار سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس میں ضمانت پر ہیں ضمانت کے خلاف درخواست سلمان خان کے سابق باڈی گارڈ رویندر پٹیل کی ماں سشیلا ہمت راؤپٹیل نے دائر کی تھی۔ سشیلا نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اس کیس میں فریق بننا چاہتی ہے، درخواست میں دبنگ خان کی ضمانت کو بھی چیلنج کیا گیا جو ممبئی ہائیکورٹ نے دے رکھی ہے تاہم عدالت نے سشیلا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ دوہزار دو میں فٹ پاتھ پر سویا ایک شخص سلمان خان کی گاڑی تلے آ کر ہلاک ہو گیا تھا۔