Friday, May 3, 2024

ہوپ مین ٹورنامنٹ، کیرن کیچنوف کو راجر فیڈرر سے شکست

ہوپ مین ٹورنامنٹ، کیرن کیچنوف کو راجر فیڈرر سے شکست
January 2, 2018

پرتھ ( 92 نیوز )  راجر فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے ۔  سوئس ٹینس سٹار نے ہوپ مین ٹورنامنٹ میں کیرن کیچنوف کو  اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے دی۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں  سوئزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور روس کے کیرن کیچنوف میں ہوا مقابلہ ہوا۔

سوئس ٹینس سٹارنے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے سیٹ میں رشین حریف کو 3-6 سے دھول چٹائی ۔

دوسرے سیٹ میں  دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ کیرن کیچنوف نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن راجر فیڈرر نے ٹائی بریکر پر کامیابی سمیٹی ۔

  سابق عالمی نمبرون راجر فیڈرر کی جیت کا اسکور3-6 ، 6-7 رہا ۔