Saturday, April 27, 2024

ہوٹل کی ملازمہ کو ہراساں کرنے پر دو بھارتی کرکٹرز  کی گھروں کو واپسی

ہوٹل کی ملازمہ کو ہراساں کرنے پر دو بھارتی کرکٹرز  کی گھروں کو واپسی
December 29, 2019
کولکتہ ( ویب ڈیسک ) بھارتی کھلاڑیوں کی بد تمیزی کے چرچے تو پوری دنیا میں ہی ، حال ہی میں دو بھارتی کرکٹرز کو  ہوٹل کی ملازمہ کو ہراساں کرنے پر گھر بھیج دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق  بھارت میں دہلی کے دو انڈر 23 کھلاڑیوں کو کولکتہ کے ہوٹل میں خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے میں ملوث پایا گیا  ، ملازمہ کی شکایت پر انکوائری کے بعد کلدیپ یادو اور لکشے تھاریجا کو گھر واپس روانہ کر دیا گیا۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹس کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم بنگال  کیخلاف سی کے نائیڈو ٹرافی کے لئے  کولکتہ میں موجود ہے ،  جہاں  کلدیپ یادو اور لکشے تھاریجا  کو ہوٹل کی خاتون ملازمہ کے کمرے کا دوروازہ  کھٹکھٹاتے اور اسے ہراساں کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے  معاملے میں ملوث ہونے کے بعد انہیں گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔