Thursday, April 25, 2024

ہوٹل مالک کے اغوا میں ملوث برطانوی نژاد خاتون سمیت چار ملزم گرفتار

ہوٹل مالک کے اغوا میں ملوث برطانوی نژاد خاتون سمیت چار ملزم گرفتار
December 1, 2019
جہلم  ( 92 نیوز) جہلم سے مغوی  ہوٹل مالک بازیاب کرالیا گیا ،  برطانوی نژاد خاتون سمیت  چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، ملزمان  نے  ہوٹل مالک سے اڑھائی کروڑروپے تاوان طلب کیا تھا ،۔ جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تاوان کےلیے اغواء کے جانے والے کالاگجراں ہوٹل  کے  مالک عارف محمود کو بازیاب  کرالیا جب کہ برطانوی نژاد خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، ملزمان نےمغوی ہوٹل مالک سے  اڑھائی کروڑ تاوان طلب کیا تھا۔ جہلم تھانہ صدر پولیس کے مطابق اغواء کاروں میں پنجاب پولیس لاہور کے دواہلکاربھی شامل  ہیں ، ملزمان ڈکیتی راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ،  ملزمان نے ہوٹل مالک کے گھروالوں سےایک لاکھ پاؤنڈ تاوان طلب کیاتھا ۔ اغوا کاروں کا سرغنہ شیخ عاصم قدیر تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔ شیخ عاصم قدیر کیخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 100سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ایس ایچ او عمران بیگ کا کہنا ہے کہ اغواء کی واردارت ملوث دیگر ملزمان  کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ، ملزمان سے دوران تفتیش واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کیا جائے گا۔