Monday, September 16, 2024

ہونے سینے والے علی عادل کی میڈیکل رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

ہونے سینے والے علی عادل کی میڈیکل رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
January 8, 2016
لاہور(92نیوز)اپنے ہونٹ سینے والے علی عادل کی میڈیکل رپورٹ نانٹنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ہےجس میں ڈاکٹروں نے زخموں کو خود ساختہ قرار دیدیا جبکہ واقعہ کی حقیقت تک پہنچنے کیلئےعلی عادل کو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سانگلہ ہل کے علی عادل کی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں نے زخموں کو خود ساختہ قرار دے دیا رپورٹ پولیس کو فراہم کردی گئی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے بعد اس معاملے پر بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے بھی اپنی رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔ میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کرے گا ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بھی علی عادل پر تشدد کو خود ساختہ قرار دے دیا دوسری جانب پولیس نے علی عادل پر مبینہ تشدد کی مشکوک ویڈیو فرانزک لیب بھجوا دی ہےجس کے بعد یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ علی عادل پر ہونیوالا تشدد جعلی ہے یا اصلی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں علی عادل پر مبینہ تشدد کرنیوالے افراد کو بھی زیر حراست میں لیا جائے گا جبکہ علی عادل کو علاج معالجے کے بعد تفصیلی تفتیش کیلئے حراست میں لیا جائے گا۔ سانگلہ ہل پولیس کسی بھی وقت علی عادل کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے لاہور اسپتال سے لے جا سکتی ہے ادھر اسپتال میں علی عادل کی نگرانی پر تین پولیس ا ہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔