Sunday, September 8, 2024

ہونٹ سینے کا معاملہ ، علی عادل کے جھوٹ کا پول پولی گرافک رپورٹ نے کھول دیا

ہونٹ سینے کا معاملہ ، علی عادل کے جھوٹ کا پول پولی گرافک رپورٹ نے کھول دیا
January 12, 2016
لاہور(92نیوز)لوہے کی تار سے ہونٹ سیئے جانے کامعاملہ ،علی عادل کے جھوٹ  کاپول پولی گرافک رپورٹ نے کھول دیا علی عادل نے خود اپنے ہونٹ سی کر مظلوم بننے کی کوشش کی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں چند روز پہلے  سڑک کنارے ملنے والے سانگلہ ہل کے رہائشی علی عادل کے لوہے کی تار سے ہونٹ سی دیے  گئے تھے معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی، اور انکوائری شروع کر دی گئی۔ تاہم میڈیکل بورڈ نے انکشاف کیا کہ ملزم نے خود اپنے ہونٹ سیے ہیں جس کے بعد پولیس نے میو ہسپتال میں زیر علاج ملزم کی نگرانی شروع کر دی پولیس نے چند روز پہلے فرانزک لیب  سے اسے پولی گرافک ٹیسٹ کرائے اور اسے گھر جانے کی اجازت دے دی  پولی گرافک رپوٹ کے مطابق علی عادل کے ہونٹ خود ساختہ سیے گئے ہیں  جس کے بعد ملزم کو حراست میں لیے جانے کاامکان ہے ۔