Wednesday, April 24, 2024

ہولناک زلزلے کے باعث ملک بھر میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم

ہولناک زلزلے کے باعث ملک بھر میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم
October 26, 2015
لاہور(92نیوز)ہولناک زلزلے کے باعث ملک بھر میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور لوگوں کو  اپنے پیاروں سے رابطے   میں مشکل کاسامنا  کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کےمطابق مواصلاتی نظام بھی زلزلے کے  جھٹکے برداشت نہ کرسکا ،زلزلہ آتے ہی موبائل فون  خاموش  اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی ہے۔ شدید  زلزلےکے باعث بیشتر کمپنوں کے ٹاورز کو نقصان پہنچا جس سے  موبائل فون  کے سگنلز غائب ہوگئے ،اپنے پیاروں کی  خیریت جاننے کے لئے شہری ایک دوسرے سے رابطے  کی کوشش کرتے رہے ،لیکن موبائلز نےساتھ نہ دیا صرف لینڈ لائن نمبرز رکھنے والے  ہی رابطوں میں کامیاب ہوسکے موبائل فون سروس  آدھے گھنٹے کے تعطل  کے بعد    بحال  ہوئی جس پر شہریوں نے فوری  طور پر اپنوں  سے رابطہ  کیا اور   خیریت  دریافت کی۔