Tuesday, April 16, 2024

ہولناک زلزلہ: نیپالی وزیراعظم نے ہلاکتیں دس ہزار تک ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ہولناک زلزلہ: نیپالی وزیراعظم نے ہلاکتیں دس ہزار تک ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا
April 30, 2015
کھٹمنڈو (رائٹرز)نیپال میں سات اعشاریہ نو کی شدت سے آنے والے زلزلے سے بلند و بالا عمارتیں اور ہنستے بستے گھر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں مگر تاحال زلزلے کی تباہ کاریاں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ تاحال ہلاک افراد کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دس ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔ اگرچہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے کو جگہ جگہ سے ہٹایا جا رہا ہے مگر تشویشناک بات یہ ہے کہ ملبے کے ڈھیر سے مزید لاشیں مل رہی ہیں۔ نیپالی وزیراعظم سوشیل کوئرالا نے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے امداد جاری رکھنے کی اپیل کی ہے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں پچاس ہزار حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔