Thursday, April 25, 2024

ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا ڈرگ ایکٹ میں ترمیم پر ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا ڈرگ ایکٹ میں ترمیم پر ہڑتال دوسرے روز بھی جاری
April 27, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈرگ ایکٹ میں ہونے والی ترمیم کیخلاف ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ شہر بھر کے میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز، ہول سیل مارکیٹ، ڈسٹری بیوٹرز اور فارماسوٹیکل یونٹس بند ہیں جبکہ شہری ادویات کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ ادویات کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والے کبھی حکومت اور کبھی میڈیکل استور مالکان کی طرف دیکھتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور میڈیکل اسٹور مالکان اپنے مطالبات منوانے کیلئے انسانی زندگی کو خطرے میں کیوں ڈالتے ہیں۔ ڈویژن کے دیگر شہروں جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے علاوہ سرگودھا میں بھی میڈیکل اسٹور بند پڑے ہیں۔ شہری سوال کرتے ہیں کہ آپس کی چپقلش کے دوران قیمتی جان ضائع ہو گئی تو ذمہ دار کون ہو گا۔