Sunday, September 8, 2024

ہوشیار بچی نے جہاز میں بیٹھے پرنگل چپس کھاتے برطانوی وزیراعظم کی ویڈیو بنا ڈالی

ہوشیار بچی نے جہاز میں بیٹھے پرنگل چپس کھاتے برطانوی وزیراعظم کی ویڈیو بنا ڈالی
August 23, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ایک کم عمر ہوشیار لڑکی ایشلے نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی اس وقت ویڈیو بنا ڈالی جب وہ جہاز میں سفر کے دوران پرنگل چپس کھا رہے تھے۔ ہوشیار لڑکی نے نہ صرف ڈیوڈ کیمرون کی فلم بنائی بلکہ ان کے ساتھ اپنی سیلفی بھی بنا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی نے یہ تصویر اس وقت کھینچی جب برطانوی وزیراعظم پرتگال کیلئے محو سفر تھے۔ ڈیوڈ کیمرون چھٹیاں گزارنے پرتگال جا رہے تھے جہاں ان کی بیوی سمانتھا اور تین بچے پہلے ہی مقیم تھے۔ ہوشیار لڑکی نے برطانوی وزیراعظم کو دیکھتے ہی موقع غنیمت جانا اور اپنا کیمرہ نکال کر ڈیوڈ کیمرون کی نظروںمیں آئے بغیر سارے منظر کو فلم بند کر لیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی اور لوگوں نے چھوٹی بچی کی ذہانت اور ہوشیاری پر اسے خوب داد دی۔ بچی اپنے اس کارنامے پر پھولے نہیں سما رہی ہے۔ ایشلے نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں خوشی سے چیخ اٹھی جب میں نے ڈیوڈ کیمرون کو پرنگل چپس کھاتے دیکھا، ایسا کام کرنا میری زندگی کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔