Saturday, May 4, 2024

ہوشیار، آج اپریل فول ہے ‏

ہوشیار، آج اپریل فول ہے ‏
April 1, 2019

کراچی ( 92 نیوز) ہوشیار، خبردار،آج  یکم اپریل  ہے ، اپریل فول منانے والے کہیں آپ کو بھی فول نہ بنا دیں ۔

اپریل فول پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کچھ لوگ  دوست، احباب اور عزیز، رشتے داروں کو حیران کن اور غلط اطلاع فراہم کرکے بیوقوف بناتے ہیں لیکن تہذیب یافتہ افراد کی نظر میں اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

اس دن کی تاریخ سے آگاہ شہری کہتے ہیں معمولی سا مذاق غیر معمولی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

شہری کہتے ہیں انسان کی عظمت دوسروں کے دکھ، درد کا مداوا کرنے میں ہے، اسلام کسی کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔