Tuesday, April 16, 2024

ہوبز اینڈ شا کا جادو دوسرے ہفتے بھی برقرار

ہوبز اینڈ شا کا جادو دوسرے ہفتے بھی برقرار
August 11, 2019
لاس اینجلس  ( 92 نیوز) ماضی کے دو دیرینہ دشمنوں کی دوستی شائقین کو بھا گئی، ایکشن سے بھرپور مووی ہوبز اینڈ شا کا جادو دوسرے ہفتے بھی برقرار،، باکس آفس پر پہلے نمبر پر قابض فلم نے مزید دو کروڑ چون لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔ فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی اگلی کڑی بھی شائقین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب رہی ،جس میں ماضی کے دیرینہ دشمن مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے نظر آرہے ہیں، فلم ہوبز اینڈ شا اس ہفتے مزید دو کروڑ چون لاکھ ڈالر سمیٹ کر تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ ہارر مووی سکیری اسٹوریز ٹو ٹیل اِن دی ڈارک اپنا جادو جگانے میں کامیاب ہورہی ہے، دہشت ناک مناظر سے بھرپور فلم نے صرف تین روز میں دو کروڑ آٹھ لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ جنگل کا راجہ امریکی باکس آفس پر تیسرے نمبر پر آگیا ۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کی شاہکار اینی میٹڈ مووی دی لائن کنگ نے مزید دو کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔ سونے کے شہر کو ڈھونڈنے نکلی نوعمر لڑکی کی داستان امریکی باکس آفس پر چوتھے نمبر پر آگئی ، اینی میٹڈ فلم ڈورا اینڈ دی لوسٹ سٹی آف گولڈ نے ریلیز ہوتے ہیں ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔