Thursday, April 25, 2024

ہواوے نے سام سنگ پر پیٹنٹ (جملہ حقوق محفوظ) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا

ہواوے نے سام سنگ پر پیٹنٹ (جملہ حقوق محفوظ) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا
May 25, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) ہواوے نے اپنی حریف کمپنی سام سنگ پر پیٹنٹ (جملہ حقوق محفوظ) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا۔ ہواوے نے سام سنگ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی ہواوے کا کہنا ہے کہ وہ حریف جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کو کیلیفورنیا اور شن زن کی عدالتوں میں گھسیٹنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہواوے نے الزام عائد کیا ہے کہ سام سنگ نے سیلولر مواصلات اور سافٹ ویئر کی کئی ایجادات کو بغیر اجازت استعمال کیا۔ ہواوے نے فی الحال ظاہر نہیں کیا ہے کہ اس کے کس مخصوص حق ملکیت (پیٹنٹ) کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ دوسری جانب سام سنگ نے تنازع کھڑا ہونے کے باوجود ابھی تک چپ سادھ رکھی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سام سنگ اور ایپل کے مابین بھی پیٹنٹ سے متعلق بڑی جنگ لڑی گئی تھی۔