Sunday, September 8, 2024

ہواوی اور ایم آئی کے سمارٹ فونز نے سام سنگ کو ٹف ٹائم دیدیا

ہواوی اور ایم آئی کے سمارٹ فونز نے سام سنگ کو ٹف ٹائم دیدیا
August 4, 2015
سیﺅل (ویب ڈیسک) چار سال اپنے سمارٹ فونز گلیکسی موبائل سیریز کے ذریعے کامیابی کی چوٹی کو چھونے والی کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس کیلئے آنے والا وقت کچھ مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ سام سنگ نے اپنی پیشرو کمپنی ایپل کی نسبت بلین ڈالر زیادہ کمائے تھے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے ٹیکنالوجی کے جن کو آئندہ برسوں میں افسردہ ہونا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ کی حریف چائنیز کمپنیوں ہواوی اور ایم آئی نے جنوبی کورین کمپنی کو سمارٹ فونز کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور اس کا اندازہ مارکیٹ کی صورتحال سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ اس وقت جو ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے اس کے حریف وہی ٹیکنالوجی کم قیمت موبائلز میں دے رہے ہیں، لوگ جب مارکیٹ جاتے ہیں تو وہ دیکھتے ہیں کہ وہی جدید ٹیکنالوجی کم پیسوں میں مل رہی ہے تو لوگ اسے خریدنے پر ترجیح دیتے ہیں۔ 2015ءکے سیکنڈ کوارٹر میں گلیکسی ایس 6 مارکیٹ میں لانے کے باوجود سام سنگ کے موبائل ڈویژن کو 10.5 سے 15.5 خسارے کا سامنا ہے۔ سام سنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے منافع کو بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور مارکیٹ میں بڑی سکرین والے سمارٹ فونز لائیں گے۔