Sunday, May 19, 2024

ہوائی ،کیلاویا نامی آتش فشاں سے لاوے کے اخراج جاری

ہوائی ،کیلاویا نامی آتش فشاں سے لاوے کے اخراج جاری
May 15, 2018
ہوائی ( 92 نیوز) ہوائی کے کیلاویا نامی آتش فشاں سے لاوے کے اخرا ج کا سلسلہ جاری ہے، بہنے والے لاوے سےنزدیکی ہائی ویز کو بھی خطرہ لاحق ہے۔سڑکوں میں کریک پڑ گے اور مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ لاوے کے اخراج کے اثرات نزدیکی سڑکوں پر بھی نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، کئی سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں ، جبکہ قریبی علاقوں سے مزید ہزاروں افراد کو منتقل کیا جاچکا ہے ۔ لاوے کے ساتھ زہریلی گیس کا اخراج بھی جاری ہے جبکہ قریبی علاقوں میں آتش فشاں کی راکھ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ زہریلی گیس کے اخراج سے قریبی علاقوں کے مکینوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، جبکہ جنگلی حیات بھی خطرے میں ہے۔ تین مئی سے لاوا اگلنے والے آتش فشاں نے 17 مقامات پر زمین کو پھاڑ ڈالا ، زمین پر پڑنے والی یہ نئی دراڑ تقریباً تین سو میٹر طویل ہیں۔