Thursday, March 28, 2024

ہوائی فائرنگ کرنے والا ن لیگ یوتھ ونگ کا جنرل سیکرٹری احسان محی الدین گرفتار

ہوائی فائرنگ کرنے والا ن لیگ یوتھ ونگ کا جنرل سیکرٹری احسان محی الدین گرفتار
September 2, 2018
سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ن لیگ یوتھ ونگ کا جنرل سیکرٹری احسان محی الدین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سیالکوٹ میں سرعام قانون کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آگیا۔ ن لیگ یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل احسان محی الدین نے بارات کے ساتھ جاتے ہوئے چلتی گاڑی سے فضا میں گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ قانون شکنی کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم احسان محی الدین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی کر لیا ہے۔ دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری ہیں۔ ہوائی فائرنگ کے واقعات میں اب تک کئی افراد جانیں گنوا چکے ہیں۔ ایسے واقعات کو معاشرے کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا جائے تو بےجا نہ ہو گا۔