Friday, March 29, 2024

ہنگوئی: انتہاپسند عیسائیوں کی جانب سے مسلمانوں کی دکانیں جلانے کے واقعات، فوج نے امن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ہنگوئی: انتہاپسند عیسائیوں کی جانب سے مسلمانوں کی دکانیں جلانے کے واقعات، فوج نے امن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
October 28, 2015
ہنگوئی (ویب ڈیسک) جمہوریہ وسطی افریقہ میں انتہاپسند عیسائیوں کی جانب سے مسلمانوں کی دکانیں جلائے جانے اور لوٹ مار کے بعد فوج نے امن کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں لیکن علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دارالحکومت بنگوئی میں مسلمانوں کیخلاف حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب اقوام متحدہ اور فرانس انتخابات کے انعقاد کیلئے کوششین کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کی آبادی پر حملے کے دوران عیسائی شدت پسندوں نے چار مسلمان مغویوں کو ہلاک کر دیا جس کے بعد مسلم علاقے میں کام کرنے والے تین عیسائوں کو اغوا کیا گیا۔ ان واقعات کے بعد ملک میں امن مذاکرات کا عمل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ جمہوریہ وسطی افریقہ میں سلیکا باغیوں کی جانب سے دو ہزار تیرہ میں حکومت پر قبضے کے بعد سے حالات خراب ہیں۔ تب سے ملک میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات ہے اور مذہبی کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور پچھلے دو ماہ میں ستتر سے زائد افراد فسادات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔