Sunday, May 19, 2024

ہنگو، گلشن کالونی میں کمرے میں گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق

ہنگو، گلشن کالونی میں کمرے میں گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق
December 28, 2021 ویب ڈیسک

ہنگو (92 نیوز) ہنگو کے علاقے گلشن کالونی میں کمرے میں گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گیس لوڈشیڈنگ نے ہنگو میں ایک خاندان کی جان لے لی۔ ہنگو کےعلاقہ گلشن کالونی میں نادرخان نامی شخص اپنے خاندان سمیت کمرے میں گیس ہیٹر جلا کر سو رہا تھا۔ لوڈشیڈنگ کے بعد گیس بحال ہوئی تو کمرہ گیس سے بھر گیا جس کے باعث دم گھنٹے سے 6 افراد ابدی نیند سو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 55 سال کا نادرخان، اس کی اہلیہ، بیٹی، اور تین بچے شامل ہیں، بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال ہیں۔ صبح کے وقت اہل علاقہ نے جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا۔