Sunday, September 8, 2024

ہنگو : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 12 شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

ہنگو : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 12 شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
August 10, 2015
ہنگو (92نیوز) ہنگو میں 12 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر کر خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ایک اہم کمانڈر ریاض من شاہ سمیت 12 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کلایہ ہیڈکوارٹر کا کنٹرول سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار شدت پسندوں کا تعلق تحریک طالبان اسلم فاروقی گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث اس وقت سینکڑوں شدت پسند ہلاک اور درجنوں گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ فورسز کی جانب سے کئی علاقے کلیر ہو چکے ہیں اور شدت پسندوں کے اہم مراکز پر سکیورٹی فورسز نے قبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے۔