Tuesday, April 16, 2024

ہنگو میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 4 ساتھی فرار

ہنگو میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 4 ساتھی فرار
November 2, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) ہنگو میں سی ٹی ڈی کا تحصیل ٹل کے علاقہ جہازو بانڈہ میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں 2 ملزم دوران پولیو ڈیوٹی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے پشاور، کوہاٹ اوربنوں ریجن نے ہنگو کی تحصیل ٹل میں سرچ اینڈ اسٹرائک آپریشن کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن سے واپسی پردہشت گردوں نے جہازو بانڈہ میں اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

ہلاک دہشت گرد صادق اللہ، احمد رحیم، صمیم سعید اور مصطفٰی عرف ملا سے 4 ایس ایم جی، 16 چارجربرآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور 2 اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے دوران چار دہشت گرد فرار ہوئے جن کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔