Friday, April 26, 2024

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
January 16, 2019
پشاور (92 نیوز) ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اورکزئی بم دھماکے سمیت مختلف کارروائیوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی بچے کھچے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر رات گئے فورسز نے ہنگو کے علاقہ کاہی پمپ کے قریب کارروائی کی۔ دہشت گرد شاہد نامی شخص کے گھر میں گھس گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد تین دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ کارروائی میں گھر کا مالک شاہد بھی مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد کمانڈر اسلام کلایہ اورکزئی ایجنسی بم دھماکوں سمیت دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔ مارے جانے والا محب اللہ خودکش حملہ آور بتایا جاتا ہے۔ کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کی چھوڑی ہوئی کلاشنکوفیں، دستی بم اور دیگر اسلحہ قبضہ میں لے لیا۔