Friday, April 26, 2024

ہنگو: سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ہنگو: سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
December 4, 2015
ہنگو(92نیوز)خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنےکےلئے اقدامات مزید تیز کردیئےہنگو سے بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا محکمہ انسداد دہشت گردی نے ہنگو سے بچوں کے اغواء کار گرفتارکرلئےگئے۔ تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا می دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ضلع ہنگو کے علاقہ درسمند میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ پکڑا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ اور گولہ بارود میں اکتیس دستی بم، تین ہزار نو سو مارٹر گولے، تین مشین گنز، آٹھ مارٹر گنز اور چونتیس فیوز شامل ہیں دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے بونیر میں کارروائی کرکے بچوں کے اغواء میں ملوث دو اغواء کاروں کو گرفتارکرلیا ملزمان نے پچاس لاکھ روپے تاوان کےلئے دو بچوں کو اغواء کیا تھا اغواء کاروں کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔