Saturday, May 4, 2024

ہنگری کی کاتنکا نےلوزین نے سوئمنگ کپ میں 3 ریس جیت لیں

ہنگری کی کاتنکا نےلوزین نے سوئمنگ کپ میں 3 ریس جیت لیں
December 21, 2018
بوڈاپیسٹ (92 نیوز) ہنگری کی اولمپک چیمپئن سوئمر کاتنکا نے لوزین سوئمنگ کپ میں تین ریس جیت کر پہلادن اپنےنام کیا۔ انہوں نے 200 میٹر بٹر فلائی، 200 میٹر بیک اسٹروک اور 200 میٹر میڈلی میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تینوں ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔   ادھر بگ بیش کرکٹ لیگ میں سنسنی سے بھرپور میچز جاری ہیں۔ میلبورن رینیگیڈز نے پرتھ سکاچرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ سکاچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے۔ عثمان شنواری نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میلبورن نے مقررہ ہدف 16 ویں اوور میں پورا کر لیا۔   دوسری طرف بال ٹپمرنگ اسکینڈل کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات کرتےہوئےسابق آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ 2019 سے پہلےانٹرنیشنل کرکٹ میں واپس لوٹ آئیں گے اور وہ انگلش فینز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسمتھ نے حال ہی میں ایک کمرشل میں بھی دکھائی دیے ہیں جسکی ساری کمائی انہوں نے مردوں کی دماغی صحت کے حوالے سے کام کرنے والی چیریٹی آرگنائزیشن کو دی۔