Friday, May 17, 2024

ہنگری نے عالمی ٹیک بال چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیت لیے

ہنگری نے عالمی ٹیک بال چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیت لیے
December 9, 2019
برازیلیہ (92 نیوز) ہنگری سے شروع ہونیوالا ٹیک بال کا منفرد کھیل اس وقت دنیا بھر میں مشہور ہورہا ہے، ہنگری اور برازیل نے 2019 کی عالمی ٹیک بال چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیتے۔ ہائبرڈ ایکشن کھیل ٹیک بال جو تیزی سے دنیاکے کئی ممالک میں مشہور ہورہا ہے ٹیبل ٹینس اورفٹبال کے مکسچر ٹیک بال کو 2015 میں دنیا ئے کھیل میں متعارف کروانے کا سہرا ہنگری کے سابق  فٹبالر گیبوربورشنائی، بزنس مین گیاری گٹیان  اور کمپیوٹر سائنٹسٹ وکٹر ہوزر کے سر ہے۔ ٹیک بال بل کھاتی ٹیبل پر کھیلا جاتا ہے جس میں شامل ٹیمیں دودوکھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہیں،اس میں سنگلز اور ڈبلز مقابلے ہوتے ہیں،ٹیک بال میں کھلاڑی ہاتھوں کا استعمال نہیں کرسکتے۔ ٹیک بال ورلڈ چیمپئن شپ 2019 کے مقابلے ہنگری میں اختتام پذیر ہوئے، برازیل نے مکسڈ ڈبلز میں میزبان ہنگری کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا۔ ہنگری نے مردوں کے ڈبلز مقابلے میں مونٹی نیگرو کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔