Thursday, March 28, 2024

ہنگری میں ایئر ریس کا انعقاد،پائلٹس کے سٹنٹس نے سب کو چونکا دیا

ہنگری میں ایئر ریس کا انعقاد،پائلٹس کے سٹنٹس نے سب کو چونکا دیا
June 25, 2018
ہنگری ( 92 نیوز ) ہنگری میں ائیر ریس کا رنگا رنگ میلہ سجا جس میں پائلٹس  نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے ۔ رنگ برنگے جہازوں نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے پائلٹس نے  خوب جان ماری۔ پائلٹس  نے تیز رفتاری کیساتھ  کنٹرول  بھی نہ کھویا ،چیک ری پبلک کے مارٹن سونکا نے رواں سیزن کی پہلی کامیابی سمیٹی۔ فرانس کے میکا نے دوسری ، آسٹریلیا کے میٹ ہال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔