Saturday, May 11, 2024

ہنگری: مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے باڑھ کی تعمیر کیخلاف ریلی، ہزاروں افراد کی پلے کارڈز اٹھا کر شرکت

ہنگری: مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے باڑھ کی تعمیر کیخلاف ریلی، ہزاروں افراد کی پلے کارڈز اٹھا کر شرکت
July 15, 2015
ہنگری (ویب ڈیسک) ہنگری میں مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے باڑھ لگانے کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ہنگری جنوب سے مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے سربیا کی بارڈر کے ساتھ باڑھ لگانا شروع کر دی گئی ہے جس کے خلاف دارالحکومت بوداپسٹ میں سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عیسیٰ بھی ایک مہاجر تھے اور میرا بہترین دوست مہاجر ہے کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکا نے پارلیمنٹ کی عمارت کی جانب مارچ کیا اور پندرہ میٹر طویل علامتی باڑھ بھی بنائی جسے بعد میں ٹکڑوں میں کاٹ دیا گیا۔ ہنگری سربیا کی بارڈر کے ساتھ چار میٹر اونچی اور ایک سو پچھتر کلومیٹر لمبی باڑھ کی تعمیر کر رہا ہے۔