Sunday, September 8, 2024

ہنگری: دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، انیس افراد زخمی، حادثہ بودا پسٹ کے شمال مشرق میں ہوا

ہنگری: دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، انیس افراد زخمی، حادثہ بودا پسٹ کے شمال مشرق میں ہوا
August 17, 2015
ہنگری (ویب ڈیسک) ہنگری میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم انیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ بودا پسٹ کے شمال مشرق میں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ٹرینوں میں تصادم بودا پسٹ سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے گلگاگوتا کے قریب ہوا۔ زخمیوں میں دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سرکاری ریل کمپنی کے ترجمان کے مطابق ٹرینوں میں تیس سے چالیس مسافر سوار تھے جبکہ وہ بیس کلومیٹرکی رفتار سے چل رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں۔