Friday, May 3, 2024

ہنگری: ائیرریس کی ورلڈ چیمپئن شپ سیریز کے چوتھے مرحلے میں آسٹریا کے پائلٹ نے میدان مار لیا

ہنگری: ائیرریس کی ورلڈ چیمپئن شپ سیریز کے چوتھے مرحلے میں آسٹریا کے پائلٹ نے میدان مار لیا
July 6, 2015
ہنگری (ویب ڈیسک) ہنگری میں ہونے والی ائیر ریس کی ورلڈ چیمپئن شپ سیریز کے چوتھے مرحلے میں آسٹریا کے پائلٹ نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی ائیر ریس میں آسٹریا کے ہینزآرک نے دریائے ڈانیوب میں کمال مہارت کے ساتھ جہاز اڑایا اور انسٹھ اعشاریہ تین سیکنڈز میں مختلف رکاوٹوں کو عبور کر کے مقررہ فاصلہ طے کیا۔ آرک ائیر ریس کا تیسرا مرحلہ کروشیا میں جیت چکے ہیں۔ سابق عالمی چیمپئن پال بون ہوم نے انسٹھ اعشاریہ پانچ سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے چوتھے مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چیک جمہوریہ کے پائلٹ مارٹن سونکا نے تیسری پوزیشن پر ہاتھ صاف کیے۔ ائیرریس کے چوتھے مرحلے کے بعد برطانیہ کے پال بون ہوم چونتیس پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریا کے ہینز آرک انتیس پوائنٹس سمیٹ کے دوسری، آسٹریلیا کے میٹ ہال بھی انتیس پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ جمہوریہ چیک کے مارٹن سونکا سولہ پوائنٹس لے کر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔