Friday, May 17, 2024

ہنگامی قانون ،سری لنکا میں برقعہ پہننے،چہرہ ڈھانپنے پر پابندی

ہنگامی قانون ،سری لنکا میں برقعہ پہننے،چہرہ ڈھانپنے پر پابندی
April 29, 2019
کولمبو ( 92 نیوز) سری لنکا میں سری لنکا میں ہنگامی قانون کے تحت برقعہ پہننے اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ سری لنکا میں دہشتگرد حملوں کے بعد صدر سری میتھری پالا سری سینا نے ملک بھر میں برقعہ پہننے اور چہرہ ڈھاپنے پر پابندی کے احکامات جاری کر دیے ، جس پر آج سے عملدرآمد شروع ہو گیا۔ صدارتی آفس کے مطابق ہنگامی قانون کے تحت پابندی کامقصد سکیورٹی فورسز  کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے ، دوسری جانب سری لنکا میں سکیورٹی بدستور ہائی الرٹ ہے اور  مزید پرتشدد کارروائیوں کا  خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ دارالحکومت کولمبو میں  ہلاک شدگان کی یاد میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں اکیس اپریل کو دارالحکومت کولمبو اور گرد و نواح میں  واقع ہوٹلوں اور چرچوں  میں بم دھماکوں میں 253افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

بھارت ماضی میں بھی سری لنکا میں دہشتگردی میں ملوث رہا

دوسری جانب  سری لنکا میں دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے جا ملے ، اکستان پر الزام تراشی کرنے والا بھارت خود عالمی دہشتگردی پھیلانے میں ملوث نکلا۔ سری لنکا کی حکومت کو  ملک بھر میں خوفناک دھماکوں  سے متعلق بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے جن کے مطابق کولمبو دھماکوں کے ماسٹرمائنڈ زاہران ہاشم نے بھارت سے تربیت حاصل کی ۔ ثبوتوں کے مطابق زہران ہاشم تین سال تک کیرالہ اور تامل ناڈو میں مقیم رہا ۔ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر چرچوں اور لگژری ہوٹلوں میں 8 دھماکے ہوئے تھے  جن میں 259 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔