Friday, May 17, 2024

ہنگامہ آرائی کیس ، حلیم عادل شیخ کا 25 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ منظور

ہنگامہ آرائی کیس ، حلیم عادل شیخ کا 25 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ منظور
February 19, 2021

کراچی (92 نیوز) ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار حلیم عادل شیخ کا 25 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ اے ٹی سی نے جیل بھیج دیا۔

ملیر میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس مقابلہ کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے حلیم عادل شیخ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گی۔ ملزم کے وکلاء نے ریمانڈ  دینے کی مخالفت کی۔

حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ ان کے کمرے میں منصوبہ کے تحت سانپ چھوڑا گیا۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا سانپ کے منہ میں دانت دیکھے تھے آپ نے ؟ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قتل کرنےکی سازش ہورہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ سیاسی باتیں باہر جا کر کریں یہاں نہیں۔ آپ کو جیل بھیج رہے ہیں وہاں محفوظ رہیں گے۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو پچیس فروری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ درخواست ضمانت پر بائیس فروری کو دلائل طلب کر لئے۔

اس سے پہلے حلیم عادل شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ سی آئی اے سینٹر میں ان کے کمرے سے چار فٹ لمبا سانپ چھوڑا گیا جس کو انہوں نے مارا۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکر کریں سانپ ہی نکلا جو حالات ہیں اژدھا نہیں نکلا۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی جان کو خطرہ ہے۔