Friday, May 10, 2024

ہنزہ ، گوجال میں مونٹین گرلز پریمیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کی رنگارنگ تقریب

ہنزہ ، گوجال میں مونٹین گرلز پریمیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کی رنگارنگ تقریب
August 19, 2020

ہنزہ ( 92 نیوز) ہنزہ کی سب ڈویژن گوجال میں سجا سپورٹس گالا ، ماؤنٹین گرلز پریمیئرلیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں خواتین نے بھرپورشرکت کی۔

ہنزہ  کی سب ڈویژن گوجال میں مونٹین گرلز پریمیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی ، کورونا وائرس کے ستائے  بچے ،بوڑھے، مرد اور خواتین کی کثیر تعداد کھلاڑیوں کو داد دینے گھروں سے نکل آئی۔

گلمت گوجال میں گلمت ینگ سٹار کلب ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس و ٹورزم کے  مشترکہ تعاون سے موٹیین گرلز پرئمیر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ،ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے 250 سے زائد  انڈر13  خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

تقریب میں بچوں نے مارشل آرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ لوک فنکاروں نے  روایتی دھنوں کے سر بکھیرے تو  بزرگ جھوم اٹھے ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی کلیکٹر کسٹم خلدون الحق تھے دیگر اعلی سرکاری اورسماجی شخصیات نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا۔

موٹیین گرلز پریمیئر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ جیسی صحت مند سرگرمیوں سے لاک ڈاؤن میں گھروں میں محصور شہریوں  کو تفریح کا موقع میسر آیا ۔