Thursday, April 25, 2024

ہنزہ میں برف سے جمے تالا ب پر سالانہ  آئس ہاکی ٹورنامنٹ سج گیا

ہنزہ میں برف سے جمے تالا ب پر سالانہ  آئس ہاکی ٹورنامنٹ سج گیا
January 6, 2020
ہنزہ ( 92 نیوز) کھیل کے جنون نے سردی کو مات دے دی ، پہاڑوں کے نگر ہنزہ میں برف سے جمے تالاب پرسالانہ آئس ہاکی ٹورنامنٹ سج گیا، مردوں کےساتھ خواتین کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے ، ہنزہ کے ٹھنڈے موسم میں ہاکی کے کھیل نے کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کو بھی گرما دیا، پہاڑوں کے دامن میں واقع تالاب جم کر ہاکی کا میدان بنا تووہاں سجا سالانہ آئس ہاکی ٹورنامنٹ، شدید سردی بھی کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہ کرسکی۔ مردوں کے ساتھ خواتین بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں، ٹورنامنٹ کے آغاز میں ننھے بچوں نے اسیکٹنگ کرکے شائقین سے خوب داد سمیٹی، سرد موسم میں موسیقی کے تڑکے نے سماں باندھ دیا۔ لوک فنکار نے مقامی سازندہ بجا کرسربکھیرے توشائقین خوب محظوظ ہوئے۔