Wednesday, April 24, 2024

ہنزہ ، 19 ہزار فٹ بلند چوٹی پر پھنسے 2 برطانوی کوہ پیماؤں کو زندہ بچا لیا گیا

ہنزہ ، 19 ہزار فٹ بلند چوٹی پر پھنسے 2 برطانوی کوہ پیماؤں کو زندہ بچا لیا گیا
July 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ہنزہ میں پاک آرمی کے ہوا بازوں نے انتہائی پر خطر مشن کو کامیابی سے مکمل کرلیا ۔ 19 ہزار فٹ بلند التر سر چوٹی پر پھنسے 2 برطانوی کوہ پیماؤں کو زندہ بچا لیا۔ برفانی تودے میں دب کر ہلاک ہونے والے آسٹریلوی کوہ پیما کی لاش بھی نکال لی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق دو برطانوی اور ایک آسٹریلوی کوہ پیما ہنزہ میں 19 ہزار فٹ بلند التر سر چوٹی، ہنزہ پر پھنس گئے تھے اور شدید مشکلات کا شکار تھے۔ پاک آرمی کے ہوابازوں نے انتہائی خطرناک مشن میں دو برطانوی کوہ پیما بروس نارمنڈ اور ملر ٹموتھی کو زندہ بچا لیا جبکہ ان کے ایک آسٹریلوی ساتھی کرسچین ہوبر کی لاش کو برفانی تودے سے نکال لیا ۔