Sunday, September 8, 2024

ہندوؤں اور سکھوں کے دنیا چھوڑ جانے والے عزیز و اقارب کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے شمشان گھاٹ کا افتتاح

ہندوؤں اور سکھوں کے دنیا چھوڑ جانے والے عزیز و اقارب کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے شمشان گھاٹ کا افتتاح
January 14, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان نے اقلیتوں کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھا لیا۔ ہندوؤں اور سکھوں کے دنیا چھوڑ جانے والے عزیز و اقارب کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے شمشان گھاٹ کا افتتاح کر دیا۔

لاہور کے نواح میں ہندو اور سکھوں کے پرلوک سدھار جانے والے عزیز و اقارب کی آخری رسومات(انتم سنسکار) کے لیے شمشان گھاٹ کی تعمیر نو مکمل ہو گئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور، حج وبین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نورالحق قادری نے شمشان گھاٹ کا افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بین المذہب ہم آہنگی، اقلیتوں کو انکے حقوق کی فراہمی انسانیت کی تعظیم موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر 18 سال قبل لاہور کے نواح میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے شمشان گھاٹ بنایا جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا۔ تباہ شدہ شمشان گھاٹ کی ایک کروڑساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر نو کی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن پاکستان ہندو ویلفئیر کونسل کے سربراہ ڈاکٹر منور چاند کے علاوہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبرز بھی شریک ہوئے۔