Thursday, April 25, 2024

ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں ، فواد چودھری

ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں ، فواد چودھری
January 30, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چودھری نے کہا کہ  ہندوستان کے لوگ  مودی کے پاگل پن کو شکست دیں ، ایک اور ریاستی انتخاب  دہلی 18 فروری کو دیکھتے ہوئے مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر ، شہریت کے قانون اور گرتی ہوئی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیے ہیں ، ان بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے ۔