Wednesday, April 24, 2024

ہندوستان پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتا : وزیراعظم آزادکشمیر

ہندوستان پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتا : وزیراعظم آزادکشمیر
September 21, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتا‘ وہ نتائج جانتا ہے۔ نوازشریف جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ لے کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔ ہندوستان پاکستان سے جنگ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کشمیری بھی ا نسان ہیں‘ ان کے بھی حقوق اور خواہشات ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہمارا کیس احسن انداز سے پیش کیا ہے۔ بھارت پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا ہے اسے سی پیک منصوبے کی بہت تکلیف ہے۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں قائم کشمیر کمیٹی کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔