Tuesday, April 23, 2024

ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ، نسل کشی کر رہا ہے ، مسعود خان

ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ، نسل کشی کر رہا ہے ، مسعود خان
August 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور نسل کشی کر رہا ہے ، وادی میں خواتین کی بے حرمتی اور بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت میں کمزوری کا تاثر درست نہیں ، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی نہیں سیاسی اور پر امن مذاکرات ہیں ،ہندوستان حکومت کے فیصلے سے سب آگاہ تھے، ہندوستان 5 سال سے تیاری کر چکا تھا۔ مسعود خان نے کہا کہ  امریکا نے بھارتی غیرقانونی اقدامات سے عدم آگہی پر حیرت انگیز بیان دیا،  بھارت ایل او سی پر فائرنگ،جنگ یا کشیدگی کے ذریعے دنیا کو گمراہ کر سکتا ہے مگر یاد رکھے محدود جنگ ہوئی تو وہ محدود نہیں ہو گی، جوہری جہت اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان، بھارت کے مابین جوہری جنگ سے ڈھائی ارب لوگ متاثر ہوں گے ۔