Sunday, May 12, 2024

ہندوستان 5اگست کے اقدام پر نظر ثانی کرے تو بات چیت کیلئے تیار ہیں ، شاہ محمد قریشی

ہندوستان 5اگست کے اقدام پر نظر ثانی کرے تو بات چیت کیلئے تیار ہیں ، شاہ محمد قریشی
April 18, 2021

دبئی (92 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے کوئی ملاقات طےنہیں، ہندوستان 5 اگست کے اقدامات پر نظر ثانی کرےتوبات چیت کیلئے تیار ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود نے دبئی قونصلیٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات طےنہیں، بھارت مقبوضہ وادی کے حوالے سے پانچ اگست کے اقدامات پر نظر ثانی کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

خلیج ٹائمز کو دیئے گئےانٹرویو میں شاہ محمودپاک بھارت تعلقات میں بہتری کی کوششوں کو خوش آئند قراردیا،انہوں نے کہا یو اے ای سمیت جو بھی مثبت اور تعمیری کردار اداکرے گا پاکستان اس کو سراہے گا۔
وزیرخارجہ سےان کے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر نےبھی ٹیلی فون پر بات چیت کی،شاہ محمود نےکہاپاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں شراکت داراورافغانستان میں تشدد میں کمی کا خواہشمندہے۔

وزیرخارجہ نے متحدہ عرب امارات میں رواں سال اکتوبر میں ہونے والی نمائش میں موجود پاکستانی پوویلین کا بھی دورہ کیا۔