Friday, April 26, 2024

ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس روانہ

ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس روانہ
February 25, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  بھارت سے آئے ہوئے ہندو یاتری  وطن واپسی کے لئے خصوصی ٹرانسپورٹ کے ذریعے واہگہ بارڈر کے راستے سے  بھارت کے لئے روانہ ہو گئے ۔ گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور سے سخت سکیورٹی میں ہندو یاتریوں کو رخصت کیا گیا، گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب سے رخصتی سے قبل ہندو یاتریوں نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے خصوصی طور پر گروپ فوٹو بنوائے۔ بھارتی جتھے کے سربراہ سنیل کھنہ نے روانگی سے قبل کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بہترین استقبال اور بہترین حق میزبانی ادا کرنے پر بہت زیادہ مشکور ہیں، بلا شبہ متروکہ وقف املاک بورڈ والے دل سے کام کرتے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے سے ملنے کا موقع دینا چاہئے۔ سنیل کھنہ نے مزید کہا کہ  پاکستان ہر حوالے سے محفوظ ملک ہے،یہاں کے شہری پیار کرنے والے اور پیار بانٹے والے ہیں، یہاں سے ملنے والا پیار ایک قرض ہے ، جسے ہر صورت چکائیں گے۔ جتھے میں شامل اوشا گوئل نے کہا کہ  پاکستان میں وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا، پھر واپس آنے کے لئے جا رہے ہیں، بھارت میں میڈیا کے ذریعے پاکستان کے بارے میں جو سنتے تھے، یہاں اس کے برعکس حالات ہیں۔