Tuesday, April 23, 2024

ہندو پنڈتوں کی آبادکاری کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے پر یاسین ملک گرفتار

ہندو پنڈتوں کی آبادکاری کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے پر یاسین ملک گرفتار
April 18, 2015
سرینگر(92نیوز)کشمیری رہنما یاسین ملک کومقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی آباد کاری کے منصوبے کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو سری نگرمیں بھوک ہڑتال کے دوران بھارتی پولیس نے حراست میں لے لیاجبکہ یاسین ملک کا کہنا ہے کہ ہندو پنڈتوں کی مقبوضہ کشمیر میں آباد کاری کے خلاف کل ایک سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں ہر مکتبہ فکر کے افراد شرکت کریں گے۔ ان کا کہناتھا کہ کشمیری بھارت کی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس میں مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا جائے گاہندو، سکھ اور مسلمان اس تقسیم کے خلاف احتجاج کر کے مذہبی ہم آہنگی کا ثبوت دیں گے۔ یاسین ملک کی گرفتاری پرمشال ملک کا کہنا تھاکہ بھارت کشمیریوں  پر ظلم کے   بہانے تلاش کرتا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اور پولیس کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کے صرف بہانے ڈھونڈتی ہے ۔