Tuesday, May 14, 2024

ہندو انتہاپسندوں نے شاہ رخ کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیدیا‘ بھارت چھوڑنے کی دھمکی

ہندو انتہاپسندوں نے شاہ رخ کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیدیا‘ بھارت چھوڑنے کی دھمکی
November 3, 2015
لاہور (92نیوز) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئے۔ بھارت میں شدید مذہبی عدم برداشت کی بات کرنے پر ہندو انتہا پسندوں کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے کر بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان نے اپنی پچاسویں سالگرہ پر ایک انٹرویو میں بھارت میں شدید مذہبی عدم برداشت کی نشاندہی کی اور مذہبی عدم برداشت پر ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں اور سائنس دانوں کو سراہا۔ شاہ رخ خان نے خود ایوارڈ واپسی کا اعلان نہ کیا لیکن اشارہ دیا کہ ضرورت پڑنے پر وہ پدما ایوارڈ واپس کر سکتے ہیں۔ وشوا ہندو پریشد کی لیڈر سادھوی پراچی نے کہا کہ شاہ رخ خان پاکستان کے ایجنٹ ہیں اور انہیں بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے۔ سادھوی پراچی نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ واپسی کی بات کرکے شاہ رخ خان غداری کے مرتکب ہوئے ہیں‘ شاہ رخ کو اس کی سزا ملنی چاہئے۔ اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان وشوا ہندو پریشد کے تعصب کا نشانہ بن چکے ہیں۔ وشوا ہندو پریشد نے مطالبہ کیا تھا کہ شاہ رخ خان‘ عامر خان اور سلمان خان کو بالی وڈ فلموں میں کام نہ دیا جائے۔