Friday, April 26, 2024

ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی

ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی
October 20, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق شہریار خان اور بی سی سی آئی حکام کی ملاقات ناکام ہو گئی جس کے بعد کرکٹ سیریز کا انعقاد ممکن نہیں۔ یوں بھارتی انتہا پسندی کھیل پر غالب آگئی۔ سیریز کی یقین دہانی کرا کر مکر جانے پر کیا آئی سی سی خاموش تماشائی بنی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسندہندو اپنی ٹیم کو مار کھاتا دیکھنا ہی نہیں چاہتے۔ ارے صاحب! ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہوتی ہے پھر میدان سے ڈر کر بھاگتے کیوں ہو۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ شہریار خان کا دورہ مکمل ناکام رہا۔ کرکٹ کھیلنے سے بھاگنا بھارت کا ہمیشہ سے ہی وطیرہ رہا ہے۔ ماضی میں پاکستان نے ہی زیادہ تر کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی مگر اب بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی انتہا پسند حکومت کے آگے زبان کھولنے کی جرات نہیں رکھ پارہا۔ یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کے دیوانوں کودنیا کے سب سے بڑے کرکٹ مقابلے دیکھنے سے محروم کر دیا گیا۔ بھارتی انتہا پسند اور بے وقوف حکومت نے سیریز کی منسوخی کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی مگر یہ بات یقینی ہے کہ میدان میں بوم بوم کے چھکے اور دنیا کے بہترین پاکستانی باو¿لرز کی گھومتی گیندوں پر اڑتی وکٹیں انتہا پسندوں کا خون جلا کر رکھ دیتی ہیں۔