Thursday, May 9, 2024

ہندو انتہا پسندوں نے کورونا وائرس کو مسلمانوں سے جوڑ دیا، رپورٹ

ہندو انتہا پسندوں نے کورونا وائرس کو مسلمانوں سے جوڑ دیا، رپورٹ
January 23, 2021

جنیوا (92 نیوز) بھارت میں کورونا وباء کےدوران مودی حکومت اور اس کے انتہا پسند حامیوں نے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کیلئے زمین تنگ کردی ، انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی خواتین کے متعدد گروپس پر مشتمل تنظیم بے باک کولیکٹو نے سات بھارتی ریاستوں میں انتہاپسند ہندوؤں کے مظالم کی ہوشربا رپورٹ جاری کردی۔

انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم بے باک کولیکٹو نے حقائق پرمبنی دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کردی۔  رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کو مسلمانوں کے ساتھ منسلک کرکے ہندو انتہا پسندوں نے نفرت کی فضا قائم کی۔۔مسلمانوں کو، کورونا وائرس سے تشبیہ دی جاتی رہی۔

کورونا وباء کے دنوں میں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کیا گیا جو نازی جرمنی میں یہودی کے ساتھ کیا جاتا تھا، بھارت میں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف جعلی خبروں کی باقاعدہ مہم چلائی گئی۔

ہندو انتہا پسندوں نے ایسی خوف کی فضا پیدا کررکھی ہے کہ مسلمان مزدوراپنی پہچان چھپانے پر مجبور ہیں، رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان
خاندانوں کا سوشل بائیکاٹ کررکھا ہے۔مسلمان بچوں کو اسکول میں داخلہ نہیں دیا جارہاہے ، مسلمان دکانداروں سے خریدو فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے اپوزیشن پارٹی اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے مسلمانوں
پر ہونے والے مظالم اور ناانصافیوں کا ازالہ کریں۔