Thursday, March 28, 2024

ہندو انتہا پسندوں نے مندر سے پانی پینے پر مسلمان لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ہندو انتہا پسندوں نے  مندر سے پانی پینے پر مسلمان لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
March 13, 2021

نئی دہلی (92 نیوز)مودی کے بھارت میں ہندو انتہا پسندبے لگام،انسانیت کی تذلیل کی تمام حدیں پارکرنےلگے، بھارتی ریاست اتر پردیش میں انسانیت سوز واقعہ۔ہندو انتہا پسند نےمندر سے پانی پینے پر مسلمان لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

زمین پر مسلمانوں کے لئے فاشسٹ مودی کا بھارت جہنم کی تصویر بن گیا، مندر سے پیاسے مسلمان لڑکے کا پانی پینا گناہ ہوگیا، انسانیت کو شرما دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مندر سے پانی پینے پر آصف نامی مسلمان لڑکے پر درندہ صفت انتہا پسند ہندو کا بے رحمانہ تشدد،تھپڑوں کی بارش کردی۔

شرنگی نندن یادیو نامی ہندو نے پہلے لڑکے کانام پوچھا پھر اس کے باپ کا نام پوچھا اور مارنا شروع کردیا،  لڑکا انکل انکل کہہ کر رحم کی بھیک مانگتا رہا مگر ظالم ہندو تشدد کرتا رہا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہا پسند ہندو تشدد کرتے وقت ویڈیو بنانے کا خود کہہ رہاہے۔

افسوس ناک واقعہ یوپی کے ضلع غازی آباد میں پیش آیا، بھارتی میڈیا کے مطابق د پولیس نے مقدمہ درج کرکے شرنگی نندن یادیو کو گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو بچانا ہے ٕتو ہندو توا سوچ اور بی جے پی حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔