Thursday, April 25, 2024

ہنجروال سے بچیوں کے اغوا کا کیس ، چاروں بچیوں نے اپنے بیانات قلمبند کرا دئیے

ہنجروال سے بچیوں کے اغوا کا کیس ، چاروں بچیوں نے اپنے بیانات قلمبند کرا دئیے
August 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقہ ہنجروال سے 4 بچیوں کے اغوا کے کیس میں چاروں بچیوں نے اپنے بیانات قلمبند کرا دئیے۔

ہنجروال سے اغوا ہونے والی چار بچیوں کےکیس میں اہم پیش رفت بھی ہو گئی۔ میڈیکل رپورٹ ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کر دی گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں بچیوں کے ساتھ زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔ بچیوں نے اپنے بیانات قلمبند کروا دئیے۔ بچیوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہم اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہیں۔ عدالت نے بچیوں کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

اسپیشل کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعلٰی  پنجاب، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے جناح اسپتال سے بچیوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کروایا تھا۔ ساہیوال پولیس نے بچیوں کو بازیاب کروا کر لاہور پولیس کے حوالے کیا تھا۔