Thursday, April 25, 2024

ہمیں یقین ہے عمران خان ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائینگے، سری لنکن وزیراعظم

ہمیں یقین ہے عمران خان ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائینگے، سری لنکن وزیراعظم
December 4, 2021 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا سری لنکا اور عوام کو یقین ہے عمران خان ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن منیجر پر ہجوم کے بیہمانہ تشدد اور قتل پر سری لنکن حکومت نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

سری لنکن وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پریانتھا پر انتہاء پسند ہجوم کی وحشیانہ بربریت اور جان لیوا حملے پر صدمہ ہوا۔ کہا کہ میرا دل، جزبات پریانتھا کی اہلیہ اور خاندان کے ساتھ ہیں۔

مہندرا راجا پاکسے نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سری لنکا کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ‏کل ہونے والا واقعہ ہر پاکستانی کے لئے انتہائی تکلیف اور غم کی وجہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان اس سارے واقعے کی براہراست مانیٹر کر رہے ہیں۔ واقعے میں ملوث تقریباً تمام مرکزی ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔