Friday, March 29, 2024

ہمیں ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا : ایئرمارشل سہیل امان

ہمیں ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا : ایئرمارشل سہیل امان
October 17, 2015
راولپنڈی(92نیوز) پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ میں یوم والدین کی تقریب، ائر چیف سہیل امان نے اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کےمطابق پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ میں یوم والدین کی تقریب کے مہمان خصوصی  ایئر چیف مارشل سہیل امان تھے ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ نے تعلیم و تربیت کا اعلی معیار قائم کیا ہے۔ ایئر مارشل سہیل امان نے کہا کہ اسوقت ملک کو بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہو گا تقریب کے اختتام پر ایئر چیف نے اعلی کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ 1 3