Friday, May 3, 2024

ہمیں چور کہنے والے تو بین الاقوامی چوری میں پکڑے گئے ہیں، مولا بخش چانڈیو

ہمیں چور کہنے والے تو بین الاقوامی چوری میں پکڑے گئے ہیں، مولا بخش چانڈیو
May 22, 2018
کراچی (92 نیوز) رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چور کہنے والےتو بین الاقوامی چوری میں پکڑے گئے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ن لیگ والے کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔ ن لیگ ایک مخصوص علاقے اور سوچ کی جماعت بن گئی ہے۔ کبھی لوٹوں کا بھی انقلاب آیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں چور کہنے والے انٹرنیشنل چور بن گئے ہیں۔ نواز شریف اپنی باتوں سے شیخ مجیب بننا چاہتے ہیں ۔ عمران خان لوٹوں سے انقلاب نہیں لا سکتے ۔